0
Monday 18 Mar 2024 23:34

جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالحفیظ بجارانی کار حادثے میں چل بسے

جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالحفیظ بجارانی کار حادثے میں چل بسے
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری، مرکزی شوریٰ کے رکن اور سندھ کے معروف سیاسی و سماجی رہنما عبدالحفیظ بجارانی خانپور کے قریب کار حادثے میں چل بسے، مرحوم دعوت افطار کے اجتماع سے خطاب کے بعد واپس اپنے گاؤں کرم پور جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کے ساتھ موجود کزن در محمد بجارانی بھی شدید زخمی ہوگئے۔ 55 سالہ عبدالحفیظ بجارانی نے پسماندگان میں بیوہ، 4 بیٹے اور 4 بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ 19 مارچ کو کرم پور کے قریب آبائی گاؤں امام الدین بجارانی میں ادا کی جائے گی۔ دریں اثناء مرکزی امیر سراج الحق، نائب امراء لیاقت بلوچ، اسداللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، راشد نسیم، صوبائی امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ، ممتاز حسین سہتو، پروفیسر نظام الدین میمن، حافظ نصراللہ چنا، سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت اہم رہنماؤں نے اس افسوسناک حادثے میں عبدالحفیظ بجارانی کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی کامل مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 1123464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش