0
Monday 18 Mar 2024 23:31

حکومت دو تہائی اکثریت کے باوجود نہیں چل سکتی، لطیف کھوسہ

حکومت دو تہائی اکثریت کے باوجود نہیں چل سکتی، لطیف کھوسہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء اور سینیئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ دو تہائی اکثریت کے باوجود یہ حکومت نہیں چل سکتی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران لطیف کھوسہ نے بڑے دعوے کیے اور الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو سینیٹ انتخابات میں بھی دیوار سے لگایا جا رہا ہے، بانی چیئرمین کے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا، انہیں رہائی دیں۔ پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ عوام نے 8 فروری کو 9 مئی کا بیانیہ مسترد کر دیا، دو تہائی اکثریت کے ساتھ بھی یہ حکومت نہیں چل سکتی۔
خبر کا کوڈ : 1123486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش