0
Thursday 4 Apr 2024 00:45

کراچی میں پولیس، رینجرز ہونے کے باوجود شہریوں کو قتل کیا جا رہا، حافظ نعیم الرحمان

کراچی میں پولیس، رینجرز ہونے کے باوجود شہریوں کو قتل کیا جا رہا، حافظ نعیم الرحمان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے شہید ہونے والے حامد علی کے گھر پہنچے اور لواحقین سے ملاقات کی، انہوں نے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شہر میں آئے روز سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ حکومت و قانون نافذ کرنے والوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ رواں برس 50 سے زائد شہری سٹریٹ کرائمز و ڈکیتی کی مزاحمت پر شہید کیے جا چکے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پیپلز پارٹی مسلسل 16 سال سے سندھ پر حکومت کر رہی ہے، جرائم بڑھنے کے باوجود حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، شہر قائد میں پولیس اور رینجرز موجود ہے لیکن اس کے باوجود دن دیہاڑے شہریوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ پولیس میں تبادلے کیے جا رہے ہیں، حکومت بدلتے ہی پولیس کے تبادلے شروع ہو جاتے ہیں اور تھانے فروخت کیے جاتے ہیں، ڈکیتوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے، دن دیہاڑے شہریوں پر گولیاں چلائی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1126634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش