0
Thursday 4 Apr 2024 00:47

مریم نواز نے وہاڑی میں 2 مزدوروں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

مریم نواز نے وہاڑی میں 2 مزدوروں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وہاڑی میں 2 مزدوروں کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وہاڑی میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران 2 مزدوروں کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد ضلعی انتظامیہ کو ورکرز سیفٹی یقینی بنانے کی سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وہاڑی میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے، افسوسناک واقعہ وہاڑی میں وہاب چوک کے قریب میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران پیش آیا۔ دونوں مزدور صفائی کیلئے گٹر کے اندر اترے اور زہریلی گیس کی وجہ سے بیہوش ہو گئے جنہیں بروقت باہر نکال کر طبی امداد دی گئی مگر وہ جانبر نہ ہو سکے، مرنے والے دونوں مزدور آپس میں ماموں بھانجا تھے۔
خبر کا کوڈ : 1126635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش