0
Thursday 4 Apr 2024 01:26
دنیا میں ہر جگہ آئین کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں

پاکستان میں سب کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک دیکھنا چاہتے ہیں، امریکہ

پاکستان میں سب کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک دیکھنا چاہتے ہیں، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سکیورٹی پارٹنر شپ جاری رکھنے کے عزم کا ایک بار پھر اظہار کر دیا گیا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سکیورٹی پارٹنر شپ ہماری اولین ترجیح رہی ہے اور ہم اسے آگے بھی جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر ایک کیساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ دنیا میں ہر جگہ آئین کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم تمام امدادی پروگراموں کی نگرانی جاری رکھیں گے۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے بھارت کے حوالے سے کہا ہے کہ نئی دہلی سے سکھ راہنما کے قتل کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں اور بھارت پر سکھ راہنما کے قتل کی تحقیقات جلد مکمل کرنے پر بھی زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1126639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش