0
Thursday 4 Apr 2024 01:42

وزیراعظم نے 5 وفاقی وزراء کو اضافی قلمدان سونپ دیئے، 3 نئے کوآرڈینیٹر تعینات

وزیراعظم نے 5 وفاقی وزراء کو اضافی قلمدان سونپ دیئے، 3 نئے کوآرڈینیٹر تعینات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 5 وفاقی وزراء کو مختلف وزارتوں کے اضافی قلمدان سونپ دیئے جبکہ 3 نئے کوآرڈینیٹر تعینات کردیئے۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین کو وزارت مذہبی امور کا اضافی قلمدان سونپ دیا، وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کو وزارت مواصلات کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں۔

وفاقی وزیر صنعت و پیدوار رانا تنویر حسین کو وزارت غذائی تحفظ و تحقیق، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان دے دیا گیا۔ وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کو وزارت آبی وسائل کا اضافی چارج مل گیا۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تین نئے کوآرڈینیٹر مقرر کر دیئے۔ رانا احسان افضل، رومینہ خورشید عالم ماحولیاتی تبدیلی اور شبیر احمد عثمانی امور کشمیر و گلگت بلتستان وزارت کے کوآرڈینیٹر ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1126642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش