0
Thursday 4 Apr 2024 01:54
آئسولیشن میں پڑ کر جمہوری نظام کی خدمت نیہں کی جا سکتی

محسن نقوی ہمارے ووٹوں سے سینیٹر بنے، نون لیگ میں شمولیت کا فیصلہ انکا اپنا ہوگا، ملک محمد احمد خان

ہمارے ملک میں غربت بے تحاشہ ہے اس کا بندوبست حکومت کی ذمہ داری ہے
محسن نقوی ہمارے ووٹوں سے سینیٹر بنے، نون لیگ میں شمولیت کا فیصلہ انکا اپنا ہوگا، ملک محمد احمد خان
اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ محسن نقوی کے کام سے متاثر ہیں ہمارے ووٹوں سے سینیٹر بن گئے مگر مسلم لیگ نون میں شمولیت کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا۔ اوکاڑہ میں میڈیا میں گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ میرا بطور سپیکر پنجاب اسمبلی صرف ایک رول ہے ہاؤس کو رولز اور ڈیموکریٹک پریکٹسز کے مطابق چلاؤں، چودھری پرویز الٰہی کے دور میں کچھ معاملات ایسے ہوئے جن میں تاریخی غلطیاں تھیں۔ کم از کم میری دعا ہے کہ وہ غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔

محمد احمد خان نے کہا کہ بہتر یہ ہوتا کہ کے پی سپیکر الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق حلف لیتے۔ تحریک انصاف والے پہلے پنجاب اسمبلی تحلیل کر کے اور 90 روز کی بحث میں گئے اور کے پی اسمبلی کے ساتھ بھی یہی کر چکے ہیں۔ میرا نہیں خیال آئسولیشن میں پڑ کر جمہوری نظام کی خدمت کی جا سکتی ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سیاسی قیدی کی تشریح آپ کو کرنا پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث افراد کو کیسے سیاسی قیدی کہا جا سکتا ہے۔ جن پر مقدمات شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچانے، پٹرول بم پھینکنے، گھیراؤ جلاؤ کئے ہوں وہ سیاسی قیدی نہیں، پہلے سیاسی قیدی کی تشریح کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا حق انہیں ریلیف فراہم کرنا ہے، مشکلات اپنی جگہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اپنی جگہ، ہمارے ملک میں غربت بے تحاشہ ہے اس کا بندوبست حکومت کی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1126646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش