1
Sunday 7 Apr 2024 22:10
ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کا جواب دیا جائیگا

شام میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ اسرائیل کا خودکش مشن تھا، محمد حسین باقری

شام میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ اسرائیل کا خودکش مشن تھا، محمد حسین باقری
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری نے کہا کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ اسرائیل کا خودکش مشن تھا۔ اپنے ایک بیان میں ایرانی فوج کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کا جواب دیا جائے گا۔ میجر جنرل محمد حسین باقری نے کہا کہ ایران اپنے ردعمل کا وقت اور طریقہ کار منتخب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران مناسب اور درست انداز میں جوابی کارروائی کرے گا۔ میجر جنرل محمد حسین باقری نے کہا کہ ایران ایسی جوابی کارروائی کرے گا، جس کے بعد اسرائیل کو اپنے اقدامات پر پچھتاوا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1127398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش