0
Tuesday 9 Apr 2024 08:00

پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا

پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے پاکستان میں شہریوں کے قتل کے بیان پر امریکا کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے نیوز بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں انسداد ہشت گردی، تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ انٹونی بلنکن اور اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق سوال پر امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے، زیر بحث الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے، پاکستان اور بھارت کو کشیدگی سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی اخبار گارڈین نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے 2020ء سے اب تک پاکستان میں 20 افراد کو قتل کرایا۔
خبر کا کوڈ : 1127641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش