0
Tuesday 9 Apr 2024 19:42

کراچی میں ڈاکوؤں، لٹیروں، چوروں اور دہشت گردوں کا راج ہے، قاری عثمان

کراچی میں ڈاکوؤں، لٹیروں، چوروں اور دہشت گردوں کا راج ہے، قاری عثمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ کراچی میں ڈاکوؤں، لٹیروں، چوروں اور دہشت گردوں کا راج ہے، کراچی میں حکومت اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں، شہر کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا ہے، پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں، پولیس کی سرپرستی میں جرائم پیشہ عناصر دوبارہ سرگرم ہوچکے ہیں، ڈاکو اور لٹیرے ریاست اور قانون سے زیادہ طاقتور ہوگئے ہیں، سندھ حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرے اور شہر کا انتظام باقاعدہ ڈاکوں کے حوالے کردے، ڈاکو اور چور قافلوں کی صورت میں داخل ہوکر گھروں کا صفایا کر دیتے ہیں، عوام کو قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور کرنے والے قوم کے مجرم ہیں، صوبائی وزیر داخلہ دہشتگردوں اور لٹیروں کے سہولت کار نہ بنیں۔

قاری عثمان نے کہا کہ سندھ حکومت اور کراچی انتظامیہ عوام کی جان و مال، عزت و آبرو کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے، صوبائی وزیر داخلہ بڑی ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ ڈکیتیاں اور جرائم معاشرے کا حصہ ہیں، ایسے لوگوں کو اتنے اہم منصب پر فائز کرنے والوں کا کردار مشکوک ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک بار پھر روزانہ کی بنیاد پر سر بازار ڈکیتی کے واقعات اور مزاحمت کرنے پر قتل عام معمول بن گیا ہے، شہر بھر میں مارکیٹوں، محلوں میں ڈاکوں، چوروں، لٹیروں، منشیات فروشوں کا کنٹرول ہے، جب اور جس وقت جو چاہیں وہ کر گزرتے ہیں مگر روکنے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی بھر کے تھانوں کی بنیادوں پر امن کمیٹیاں بناکر براہ راست نگرانی کا نظام فعال کرکے مہنگائی کے ڈسے ہوئے شہریوں کے امن اور سکون کے ساتھ معمولات زندگی بحال کرنے کے اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 1127765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش