0
Wednesday 10 Apr 2024 20:35

کشمیر سے لیکر فلسطین تک مسلمان ہر جگہ مشکلات کے شکار ہیں، فاروق عبداللہ

کشمیر سے لیکر فلسطین تک مسلمان ہر جگہ مشکلات کے شکار ہیں، فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں آج یعنی 10 اپریل کو عید الفطر منائی گئی۔ اس موقع پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے فلسطین کے لئے دعا مانگی۔ وہیں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھی فلسطین سے متعلق مسلم ممالک کی خاموشی پر پھر سوال کھڑے کئے۔ ساتھ ہی الیکشن کے بارے میں کہا کہ اسی ہفتے وہ دو اور امیدواروں کے نام کا اعلان کریں گے۔ عیدالفطر کے موقع پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہم سبھی کو ضرورتمندوں کی مدد کرنی چاہیئے۔ ساتھ ہی محبوبہ مفتی نے فلسطین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو آزاد کرانے کے لئے اللہ سے دعا کریں۔ محبوبہ مفتی نے فلسطین کو آزاد کریں کہ نعرے بھی لگائے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ مشکل حالات میں پھنسے ہوئے ہیں، ہمیں ان مشکلات سے آزاد کریں۔

جموں و کشمیرکے سابق وزیراعلٰی اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے عید کے موقع پردرگاہ حضرت بل سرینگر میں عید کی نماز ادا کی۔ نماز کے بعد انہوں نے فلسطین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ کے مسلمان مشکل دور سے گزر رہے ہیں، چاہے وہ ہمارا ملک ہو یا فلسطین۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسوس تو مجھے اس بات کا آتا ہے کہ جب فلسطین میں لوگ مارے جا رہے ہیں تو اسلامی حکومتیں خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کرے کہ ان میں عقل آئے اور وہ جاگے۔ ہم لوگ فلسطین کے لوگوں کے ساتھ ہے اور اللہ سے یہی دعا کریں گے کہ ان کو اس مصیبت سے نکالیں اور وہ بہتر دن دیکھ سکیں۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ میری دعا ہے کہ ہمارے ملک میں سبھی مذاہب کے درمیان بھائی چارہ بنا رہے اور سب ایک دوسرے کے مذہب کی عزت کریں۔ پڑوسی ملک پاکستان پر بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ اچھا ہوگا، اگر ہم (پاکستان کے ساتھ) ایک دوست کی طرح رہ سکیں، یہی ترقی کا واحد طریقہ ہے، اللہ لوگوں کے دلوں میں تبدیلی لائے، ان کے لیڈران میں بھی، کیونکہ ہم سبھی بہتر دن دیکھنا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی الیکشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اسی ہفتے وہ دو اور امیدواروں کے نام کا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1127890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش