0
Wednesday 10 Apr 2024 19:40

غزہ میں اسماعیل ھنیہ کے 3 بیٹے اور 3 پوتے شہید

غزہ میں اسماعیل ھنیہ کے 3 بیٹے اور 3 پوتے شہید
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی کہ "حماس" کے پولیٹیکل سربراہ "اسماعیل ھنیہ" کے 3 بیٹے بالترتیب "حازم"، "امیر" اور "محمد" غزہ کے محلہ "الشاطی" میں صیہونی حملے میں شہید ہو گئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اسماعیل ھنیہ کے بیٹوں کی گاڑی کو مغربی غزہ میں واقع الشاطی مہاجر کیمپ کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ اس مذموم کارروائی میں اسماعیل ھنیہ کے بیٹوں حازم کی بیٹی "آمال" جب کہ "امیر ھنیہ" کی ایک بیٹی "رزان" اور بیٹا "خالد" بھی شہید ہو گئے۔ غزہ میں اپنے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر اپنا پہلا ردعمل دیتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ میں اس عزت و سعادت پر خداوند متعال کی بارگاہ میں شکر گزار ہوں کہ اُس نے مجھے میرے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت کے رتبے سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ اس خون و قربانی سے فلسطین کاز سمیت فلسطینی عوام کی آزادی اور مستقبل کو جلا بخشیں گے۔

فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے پولیٹیکل بیورو چیف نے کہا کہ اب تک میرے خاندان کے 60 افراد صیہونی رژیم کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں اس عزم کو دُہرایا کہ میرے کے خاندان کے افراد کی شہادت سے ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ دوسری جانب حماس کے انفارمیشن آفس نے کہا که صیہونی فوج نے اسماعیل ھنیہ کے بیٹوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ عید الفطر کے موقع پر اپنے عزیز و اقرباء سے ملنے کے لئے گھر سے باہر نکل رہے تھے۔ حماس کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں 125 شہداء کے پیکر غزہ کے ہسپتالوں میں منتقل کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1127892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش