0
Wednesday 10 Apr 2024 20:21

مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کیلئے آج آواز اٹھائیں، شہباز شریف

مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کیلئے آج آواز اٹھائیں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کیلئے خصوصی بھی دعا کی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور حمزہ شہباز نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ نماز ادا کی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد انہوں نے لوگوں کو عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے پیش امام کو گلے لگا کر عید کی مبارک دی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید مناتے ہوئے قوم کو ان بھائیوں اور بہنوں کو یاد رکھنا چاہیے جنہیں مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے قوم سے کہا کہ وہ پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے ویژن کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عہد کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آئیے ہم ان لوگوں کا خیال رکھنے کا اعادہ کریں جنہیں ہماری ضرورت ہے اور ہم مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کریں جن کا خون آج بھی بہایا جا رہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1127893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش