0
Wednesday 10 Apr 2024 22:38

صحافیوں پر تشدد کرنیوالے اہلکاروں کو انعام سے نوازا گیا، بی یو جے کا قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

صحافیوں پر تشدد کرنیوالے اہلکاروں کو انعام سے نوازا گیا، بی یو جے کا قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں پر تشدد کرنے والے ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ پولیس نے مذکورہ اہلکاروں کے واقعے سے متعلق کمیٹی بنائی، تاہم کارروائی کے بجائے ان اہلکاروں کو انعامات سے نوازا گیا۔ جسے بی یو جے نے دہرا معیار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے حکومت اور پریس کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش اور متعلقہ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ افسران نے صحافیوں پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کی بجائے انہیں انعام و اکرام سے نوازا ہے۔ بلوچستان پولیس کے اعلیٰ افسران کے قول و فعل میں تضاد سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ حکومت اور پریس کے تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بی یو جے پولیس کے دہرے معیار کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور تمام آپشنز استعمال کرے گی۔ صحافیوں پر تشدد میں ملوث اہلکاروں کو معطلی کی بجائے اسناد سے نوازنا ناقابل برداشت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اگر متعلقہ پولیس اہلکاروں کو معطل نہ کیا گیا تو بلوچستان کی صحافی برادری پولیس گردی کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے گی۔ بی یو جے نے واضح کیا ہے کہ صحافیوں پر تشدد میں ملوث ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں کے خلاف آئی جی پولیس نے ایس ایس پی آپریشنز محمد جواد طارق اور ایس ایس پی ٹریفک بہرام مندوخیل پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی، جس نے حقائق جاننے کے بعد رپورٹ پیش کرنی تھی۔ کمیٹی کے ممبر ایس ایس پی ٹریفک نے متعلقہ پولیس اہلکاروں کو اسناد دیکر صحافیوں کو احتجاج پر اکسایا ہے۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس پولیس کے اعلیٰ افسران کے اس غیر ذمہ دارانہ رویئے کی شدید مذمت کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1127907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش