0
Wednesday 10 Apr 2024 22:06

صیہونی کسی بھی انسانی و اخلاقی اصول پر عمل پیرا نہیں، ایرانی صدر کا اسماعیل ھنیہ کے نام پیغام

صیہونی کسی بھی انسانی و اخلاقی اصول پر عمل پیرا نہیں، ایرانی صدر کا اسماعیل ھنیہ کے نام پیغام
اسلام ٹائمز۔ آج صیہونی رژیم نے مغربی غزہ کے الشاطی مہاجر کیمپ میں ایک گاڑی پر حملہ کر کے "حماس" کے پولیٹیکل بیور چیف اسماعیل ھنیہ کے 3 بیٹوں اور تین پوتوں کو شہید کر دیا۔ جس پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر "سید ابراهیم رئیسی" نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا۔ جس میں انہوں نے اسماعیل ھنیہ سے دکھ کی اس گھڑی میں تعزیت کی۔ اس پیغام کا متن درج ذیل ہے۔

برادر مجاهد جناب اسماعیل هنیه
پولیٹیکل بیورو چیف تحریک مقاومت اسلامی - حماس
سلام‌علیکم بما صبرتم
(تم پر سلام ہو جو تم نے صبر کیا)

الشاطی مہاجر کیمپ پر صیہونی رژیم کے جنونی اقدام کی وجہ سے آپ کو اپنے تین بے گناہ و عزیز فرزندوں اور اُن کے ہمراہ افراد سے محروم ہونا پڑا۔ جس پر ایرانی عوام اور میں بہت غم زدہ ہوں۔ بلا شبہ اس بھیانک جرم نے صیہونی رژیم کے وحشیانہ جرائم اور بچوں کے قتل کی عادت کو آشکار کیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل تباہی کی دلدل میں پھںسنے اور مزاحمتی محاذ کے مقابلے میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایسے انسانیت سوز جرائم انجام دے رہا ہے جو انسانیت کے خلاف جرائم میں کسی اخلاقی و انسانی اصول کی پاسداری نہیں کرتا۔

بد قسمتی سے انسانی حقوق کے دعوے دار تاریخ میں ایسے بے مثال جرائم کو نہ صرف دیکھ رہے ہیں بلکہ خاموشی اور ان بزدلانہ اقدامات کی حمایت کر کے صیہونی رژیم کو اس طرح کی کارروائیوں کے تسلسل کا جواز فراہم کرتے ہیں۔ ایسے کردار اس جرم میں اس نفرت انگیز رژیم کے برابر کے شریک ہیں۔ میں نہایت افسوس کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں آپ کے خاندان اور مقاومتی محاذ کے مجاہدین کو تعزیت پش کرتا ہوں۔ آج کے عزیز دن کی مناسبت سے خداوند متعال سے شہداء کے عالی درجات اور آپ کی سلامتی کی دعا کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ مقاومت کے نورانی راستے پر آپ کی ثابت قدمی اور اس مقدس مشن پر کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔
سید ابراهیم رئیسی
صدر اسلامی جمهوریہ ایران
خبر کا کوڈ : 1127908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش