0
Wednesday 10 Apr 2024 22:54

کراچی میں عیدالفطر کے روز ٹریفک حادثات، 3 افراد جان سے گئے

کراچی میں عیدالفطر کے روز ٹریفک حادثات، 3 افراد جان سے گئے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عید الفطر کے روز دو مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈیفنس فیز 2 میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی عمریں 13 اور 17 سال ہے۔ ایک اور حادثے میں نیپا پل سے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار پل نے نیچے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ گلشن معمار میں موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر شہری فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شہری عنایت اللہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس موقع پر عوام نے مبینہ ڈاکو کو پکڑ کا تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا، جبکہ دو ساتھی ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1127919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش