0
Wednesday 10 Apr 2024 23:00

فلسطین میں بچوں کو شہید کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

فلسطین میں بچوں کو شہید کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو کسی نیک کام کے صدقے تیسری بار حکومت ملی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ دعا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ ایسا کچھ کریں جس کے ایک ہفتے میں امن و امان قائم ہو۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دعا ہے کہ عید الفطر ملک کیلئے سلامتی کا باعث بنے، فلسطین میں بچے شہید کئے جا رہے ہیں، اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دعا کی ہے کہ اللہ پاکستان کو قرضوں سے نجات دلائے، ہمارے دوست ممالک بھی یہی چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے، وزیراعظم نے سعودی عرب کا دورہ کیا، 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج کا دن ان شہیدوں کے نام، جنہیں نشانہ بنایا گیا، ان کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں، کراچی کے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی تلاش ہے، تمام لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، یقین کرتا ہوں ان کو سزا دینگے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کراچی کا امن قائم نہیں ، سرمایہ کاری نہیں ہوگی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہم نے عزم کیا ہے کہ لوگوں کو مایوسی کی جانب لے کر نہیں جانا، ہم نے دو لاکھ اسی ہزار افراد کو افطار اور لاکھوں لوگوں کو سحری کرائی، جہاں بات لوگوں کی جان بچانے کی ، وہاں میں ان کی جان بچانے کو ترجیح دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کیلئے لوگوں کے دلوں میں محبت ڈالنی ہے، چیئر لفٹ میں کوئی پھنستا ہے، سیلاب آتا ہے، کورونا آتا ، تب ہم کس کو بلاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں غلطیاں ہونگی ہم ان پر بھی بات کریں گے، ہر اس شخص کے خلاف کارروائی ، جو قانون ہاتھ میں لے گا، ایس آئی ایف سی کو ذمہ داری دی گئی تو چند دنوں میں امن و امان ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1127921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش