0
Thursday 11 Apr 2024 22:45

مظفرگڑھ، امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ''بہار قرآن فی رمضان'' کوئز مقابلہ، طلباء و طالبات کی شرکت 

مظفرگڑھ، امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام
اسلام ٹائمز۔ امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ماہ مبارک رمضان کے اختتام پر ہادی سکول سسٹم مظفرگڑھ میں طلباء و طالبات میں قرآن کی اہمیت، اُنسیت اور رغبت کے حوالے سے سورہ نساء کے مفاہیم کا ''بہار قرآن فی رمضان'' کے موضوع پر کوئز مقابلے کا اہتمام کیا گیا، کوئز مقابلے میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کوئز مقابلے کے نتائج کے موقع پر کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ اس موقع پر امامیہ فائونڈیشن کے روح رواں احسن مہدی، پروفیسر خضر عباس، سید عمران حیدر شاہ اور دیگر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1128032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش