0
Thursday 11 Apr 2024 22:47

ہم انتہائی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، نیتن یاہو

ہم انتہائی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، نیتن یاہو
اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسکی حکومت اس وقت ایک انتہائی مشکل وقت سے گزر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہوائی اڈے کا دورہ کرتے ہوئے غاصب صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ایک انتہائی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔۔ ہم غزہ میں ایک ایسی جنگ کے بیچ میں بری طرح سے پھنس چکے ہیں کہ جو اپنی پوری طاقت کے ساتھ جاری ہے

بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ہم ایک ہی وقت میں اپنے یرغمالیوں (اسرائیلی قیدیوں) کی واپسی کے لئے انتھک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ہم دوسرے شعبوں میں بھی مختلف چیلنجوں کے ساتھ مقابلے کی تیاری کر رہے ہیں۔

بنجمن نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہم نے ایک سادہ سا اصول قائم کیا ہے: جو ہمیں تکلیف دے، ہم اسے تکلیف دیں گے۔۔!

اس موقع پر اپنی گفتگو کے آخر میں غاصب صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیلی ضروریات کو پورا کرنے کی سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں!
خبر کا کوڈ : 1128035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش