0
Monday 15 Apr 2024 19:52

ضمنی الیکشن, شیعہ علما کونسل کا لاہور میں ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کی حمایت کا اعلان

ضمنی الیکشن, شیعہ علما کونسل کا لاہور میں ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مسلم ٹاؤن لاہور میں شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری قاسم علی قاسمی، صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، میاں مجتبی شجاع الرحمن، علی حسان اصغر، مردان علی زیدی، شاہد نذیر، ن لیگ کے این اے 119 کے امیدوار علی پرویز ملک، ملک ریاض سمیت دیگر نے نیوز کانفرنس کی۔ اس موقع پر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ شیعہ علماء کونسل علامہ ساجد نقوی گروپ نے لاہور میں ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں تاہم کچھ لوگ کہتے تھے کہ پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا، لیکن ان کی کہی بات اللہ کے فضل سے پوری نہیں ہو سکتی۔

شیعہ علماء کونسل کے رہنما قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، جبکہ شیعہ علماء کونسل کا یہی ایجنڈا ہے کہ ملک مین آئین اور قانون کی بالادستی ہو، بے روزگاروں کو روزگار ملے اور عوام کو سہولیات ملیں جبکہ شیعہ علماء کونسل اور ن لیگ کا مشترکہ ایجنڈا ہے کہ ملک مین استحکام ہو۔ قاسم علی قاسمی نے مزید کہا کہ لاہور میں ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1128762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش