0
Tuesday 16 Apr 2024 11:15

وزیرخزانہ کی پاک امریکا بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات

وزیرخزانہ کی پاک امریکا بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں پاک امریکا بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کی ہے۔جب کہ امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے گفتگو میں وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان نے کامیابی سے آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیا، امید ہے جلد نیا معاہدہ ہوگا۔ پاک امریکا بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی اور سرمایہ کاری سے متعلق بات چیت ہوئی۔
 
اس موقع پر آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت گئی۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان نے کامیابی سے آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیا۔ آئی ایم ایف سے قرض توسیع پروگرام پر بات چیت کا پلان ہے، امید ہے جلد نیا معاہدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر جی ڈی پی مثبت سمت میں بڑھ رہی ہے، ایگریکلچر جی ڈی پی میں نمو 5 فیصد ہے، سروسز سیکٹر بہتری کی جانب گامزن ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح اڑتیس فیصد سے کم ہو کر بیس فیصد کے قریب آگئی ہے، ایف بی آر اور ٹیکس کلیکشن نظام میں ضروری اصلاحات کی جارہی ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا اور معاشی پالیسیز میں تسلسل ضروری ہے۔ غیرملکی اور مقامی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔

 
خبر کا کوڈ : 1128981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش