0
Tuesday 16 Apr 2024 19:45

وفاقی حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی ختم کر دی

وفاقی حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی ختم کر دی
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی طرف سے نئے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر عائد پابندی ہٹائی جا چکی ہے، جس کے تمام وہ تمام پاکستانی اسلحہ لائسنس بنوا سکتے ہیں، جن کی عمر 25 سال ہے اور ان کے پاس قومی شناختی کارڈ یا نائیکوپ ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمند شہریوں کو وزارت داخلہ سے اجازت حاصل کرنی ہو گی۔ یہ اجازت نامہ آن لائن پراسیس کے ذریعے وزارت داخلہ کی طرف سے نادرا کے سسٹم میں اپ لوڈ کیا جائے گا۔ اس کے بعد مقررہ مدت کے دوران درخواست دہندہ کی بائیو میٹرک اور ڈیمانڈ نوٹس کا اجراء ہو گا اور یہ دونوں کام نادرا کی طرف سے کیے جائیں گے۔

اسی طرح مجاز ڈیلر سے اسلحہ خرید کر اس کی ڈیمانڈ نوٹس پر انٹری کی جائے گی اور اس کی ڈی سی آفس سے تصدیق کے بعد ڈیمانڈ نوٹس نادرا میں جمع کرا دیا جائے گا، جہاں سے بعد ازاں درخواست دہندہ کو لائسنس کا اجراء ہو گا۔ ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کی فیس 28 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جس میں 25 ہزار روپے حکومت کی فیس اور 3 ہزار روپے نادرا کی فیس شامل ہے۔ اسی طرح غیر ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کی فیس ساڑھے 14 ہزار روپے ہے، جس میں حکومت کی فیس ساڑھے 12 ہزار روپے اور نادرا کی فیس ڈیڑھ ہزار روپے ہے۔ ٹیکس دہندگان کیلئے یہ فیس آدھی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 1128984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش