0
Thursday 18 Apr 2024 17:52

گلگت بلتستان میں 3 دانش سکولوں کے قیام کیلئے 22 ارب روپے مختص

گلگت بلتستان میں 3 دانش سکولوں کے قیام کیلئے 22 ارب روپے مختص
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں تین دانش سکولوں کے قیام کے لئے 22 ارب روپے مختص کئے ہیں، انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ جٹیال گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دانش سکولوں سے گلگت بلتستان میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعلیٰ گلبر خان گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروۓ کار لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی کوششوں سے گلگت بلتستان کے عوام کو معیاری مقامی گندم کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ گلبر خان نے وزیر اعظم کے سامنے گلگت بلتستان کو قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں حصہ مختص کرنے کی بات کی ہے، جس کے بہت جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ ایمان شاہ نے کہا کہ گلگت میں رواں سال کے آخر تک 26 میگاواٹ بجلی کے جاری منصوبے مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید اپنا ڈھائی سالہ ٹینیور بچانے کے لئے عبوری آئینی صوبے کی راہ میں رکاوٹ بنے۔
خبر کا کوڈ : 1129511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش