0
Friday 18 Nov 2011 23:37

اگر میمو پاکستان کے دشمنوں کی چال ہے تو ہم ملکر اس کو ناکام بنائیں گے، چودھری نثار علی

اگر میمو پاکستان کے دشمنوں کی چال ہے تو ہم ملکر اس کو ناکام بنائیں گے، چودھری نثار علی
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہذب اور آزاد قومیں قومی سلامتی سے متعلق چھوٹی چنگاری پر ردعمل ظاہر کرتی ہیں لیکن میمو پر ڈیڑھ مہینے تک خاموشی اختیار کی گئی اور پھر ایک تردید جاری کی گئی۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ حکومت سنجیدگی کا اظہار کرے، اگر میمو پاکستان کے دشمنوں کی چال ہے تو ہم ملکر اس کو ناکام بنائیں گے۔ رات کے اندھیرے میں جی ایچ کیو سے موٹر کیڈ والے ایوان صدر آتے ہیں، اس کا ذکر نہیں ہوتا ہم ایک بار ملتے ہیں تو بار بار تذکرہ ہوتا ہے۔ اس موقع پر حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ ڈی جی حج کی تقرری کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے، وزیر کا کوئی اختیار نہیں، میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ مجھے مزید رگڑا نہ لگایا جائے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ میمو سے پوری دنیا میں پاکستان کی تضحیک ہوئی ہے۔ معاملہ غداری کے مترادف ہے جو کسی کے استعفے سے نہیں رکے گا۔ وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ میمو کے معاملے میں جو بھی ملوث ہو گا اس کو بے نقاب کریں گے۔ ملک کی حفاظت مل کر کریں گے۔ صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ یوریا کھاد ذخیرہ اندوزوں کے گوداموں سے باہر نکالیں۔ ملک میں کھاد کی صرف پانچ فیصد کمی ہے۔ قائد حزب اختلاف پنجاب حکومت سے کہیں کہ ذخیرہ اندوزوں سے یوریا کھاد باہر نکلوائیں۔
خبر کا کوڈ : 115070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش