0
Tuesday 22 Nov 2011 22:24

محرم الحرام،ڈی پی اوز سیکورٹی پلان پر عمل یقینی بنائیں، ذوالفقار کھوسہ

محرم الحرام،ڈی پی اوز سیکورٹی پلان پر عمل یقینی بنائیں، ذوالفقار کھوسہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی کے سینئر مشیر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کا مکمل تحفظ اور عزاداروں کی سیکورٹی کیلئے بھر پور اقدامات کرے گی، اس ضمن میں ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں جامع سیکورٹی پلان کے ذریعے محرم انتظامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ارکان کیبنٹ کمیٹی، چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ پنجاب، سیکرٹری بلدیات، ڈی جی اطلاعات پنجاب تمام اضلاع کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کمشنر لاہور، ایڈیشنل آئی جی پولیس سپیشل برانچ کے علاوہ ڈی جی ریسکیو اور ڈائریکٹر واپڈا نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی پلان اور عزاداروں کے لئے ابتدائی طبی امداد سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور ذوالجناح کی شبیہوں اور مجالس عزاء کے شرکاء کی حفاظت کیلئے جامع سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 116350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش