0
Tuesday 29 Nov 2011 01:16

محرم الحرام میں ضلع خانیوال کو حساس قرار دیدیا گیا

محرم الحرام میں ضلع خانیوال کو حساس قرار دیدیا گیا

 اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں ضلع خانیوال کو حساس قرار دیدیا گیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال وقار عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اور علاقائی امن کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کیے گئے ہیں جن میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اور شخصیات نے شرکت کی، اُنہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور کسی شخص کو بھی امن و امان تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اُنہوں نے علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اخوت و بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دیں تاکہ دہشت گرد ہماری صفوں میں داخل نہ ہوسکیں، وقار عباسی نے کہا کہ ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق خانیوال کو حساس ضلع قرار دیا گیا ہے اس حوالے سے محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر کے 196 جلوسوں، 1011 مجالس کو پُر امن بنانے کے لیے 1500 سے زائد پولیس افسران اور ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 118240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش