0
Sunday 12 Feb 2012 21:10

غلطی کو ماننا جمہوریت کا حسن ہے، شہباز شریف

غلطی کو ماننا جمہوریت کا حسن ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ غلطی ماننا اور اس کو درست کرنا جمہوریت کا حسن ہے، چار سال گزر چکے ہیں توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے کچھ نہیں کیا گیا۔ لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں ہاکی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان بنانے کا منصوبہ پورے پنجاب میں جاری ہے پنجاب حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت بات چیت، قومی خدمت اور روایات آگے بڑھانے کا نام ہے، غلطی ماننا اور اس کو درست کرنا جمہوریت کا حسن ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ وزیراعظم سے گنے کی پھوک اور کوئلے سے بجلی بنانے کے فارمولے کی بات کی ہے۔ 

لاہو رميں آشيانہ اقبال برکی روڈ کا دورہ کرتے ہوئے وزيراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی وسائل پر عام اور غريب آدمی کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا اشرافيہ کا۔ وزير اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ آشيانہ اقبال منصوبے کا 23 مارچ کو باقاعدہ سنگ بنياد رکھا جائے گا، وزير اعلی نے آشيانہ اقبال کے ليے بيس کروڑ روپے کي رقم جاری کرنے اور برکی روڈ سے رابطہ سڑک کي تعمير کا حکم ديا، وزيراعلی پنجاب نے لاہور ائيرپورٹ سے ملحقہ پارکوں کا بھی دورہ کيا، انہوں نے ائيرپورٹ پر خوبصورت پارکوں کي تعمير جبکہ 117 ايکڑ پر مشتمل دو پارکوں ميں پھلدار درخت لگانے کي ہدايت کی۔
خبر کا کوڈ : 137249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش