0
Tuesday 27 Oct 2009 10:49

مغرب کا ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے معاملے پر رویہ غیر منصفانہ ہے،ایران کی جوہری تنصیبات پر کوئی بھی حملہ"پاگل پن"ہو گا،ترک وزیر اعظم

مغرب کا ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے معاملے پر رویہ غیر منصفانہ ہے،ایران کی جوہری تنصیبات پر کوئی بھی حملہ"پاگل پن"ہو گا،ترک وزیر اعظم
ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوگان نے مغرب پر ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے معاملے میں ناانصافی کا الزام لگایا ہے۔انہوں نے لندن میں اخبار" دا گارڈیئن"کو انٹرویو میں کہا کہ جو ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کا الزام لگا رہے ہیں ان کے اپنے پاس وسیع جوہری انتظامات ہیں۔ترکی کے وزیر اعظم نے جو عنقریب ایران کا دورہ کرنے والے ہیں کہا کہ ایران کے جوہری پورگرام کے بارے میں مغرب کے خدشات کہ وہ ہتھیار بنانا چاہتا ہے "افواہوں"پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا ایران کی جوہری تنصیبات پر کوئی بھی حملہ"پاگل پن"ہو گا۔انہوں نے ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کے بارے میں کہا کہ وہ ان کے دوست ہیں۔ترکی کے وزیر اعظم کا ایران کا دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب جوہری معائنہ کار بھی ایران میں یورینیئم آفزودہ کرنے کے ایک پلانٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔اس پلانٹ کے وجود کے بارے میں عالمی جوہری ادارے کو کچھ دن پہلے ہی پتہ چلا ہے۔ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہیں ایران کے جوہری پروگرام کے پُر امن ہونے کے بارے میں ایران کے بیانات پر یقین ہے۔
 ایران کے بارے میں رجب طیب اردوگان کے بیانات
ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوگان نے اپنے دورہ تہران کے موقع پر برطانیہ سے شائع ہونے والے اخبار گارڈین سے گفتگو کرتے ہوۓ یورپ کے اس دعوے کو،کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے درپے ہے،ایک افواہ قرار دیتے ہوۓ اس پر خط بطلان کھینچ دیا ہے۔ ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوگان ایک اعلی سطحی وفدکے ساتھ  تہران کے دورے پر آنے والے ہیں۔ انہوں نے اخبار گارڈین کو انٹرویو دیتے ہوۓ ایران کے ساتھ یورپ کے غیر منصفانہ رویۓ کی مذمت کی اور کہا کہ اپنے مقاصد کے حصول کے لۓ ایران پر دباؤ ڈالنے والے ممالک جھوٹے اور منافق ہیں کیونکہ ان سب کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یورپ این پی ٹی معاہدے کے دائرہ کار میں اپنے فرائض پر عمل کرنے کے بجاۓ ایران کے خلاف سیاسی اقدامات اور نفسیاتی جنگ کے ذریعے ایران فوبیا کے درپے ہے۔ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے امریکہ نے علاقائی تعاون میں توسیع اور ایران میں اقتصادی اور سائنسی ترقی و پیش رفت کو روکنے کے لۓ ہر حربہ آزمایا۔امریکہ نے گذشتہ چار برسوں میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں طرح طرح کے جھوٹ بولے اور بے بنیاد الزامات لگاۓ اور اسی بنیاد پر ایران کے خلاف غیر منصفانہ قراردادیں منظور کروائیں اور غیر قانونی پابندیاں عائد کیں اور ان تمام برسوں میں اس نے اسلامی جمہوریہ ایران کو دنیا میں الگ تھلگ کرنے کی پوری کوشش کی لیکن ایرانی عوام نے ان تمام رکاوٹوں کے باوجود عزت و سربلندی کے ساتھ مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور وہ آزادی اور انصاف کی خواہاں تمام اقوام کے لۓ مثالی حیثیت اختیار کر گۓ۔اب بھی ایرانی عوام عالمی سطح پر بدستور مؤثر کردار کے حامل ہیں۔ ایران کے بارے میں ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوگان کے بیانات سے بھی اس حقیقت کی تصدیق ہوتی ہے کہ خطے میں تفرقہ ڈالنے کے بارے میں یورپ کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔

خبر کا کوڈ : 13934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش