0
Saturday 3 Mar 2012 17:09

سانحہ کوہستان، گلگت میں سوگ اور غیر اعلانیہ کرفیو کی صورتحا ل برقرار ہے

سانحہ کوہستان، گلگت میں سوگ اور غیر اعلانیہ کرفیو کی صورتحا ل برقرار ہے
اسلام ٹائمز۔ سانحہ کوہستان کے خلاف گلگت میں شدید غم و غصہ کی فضاء قائم ہے اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے کی وجہ سے عوام کو مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گلگت میں سوگ اور غیر اعلانیہ کرفیو کی صورتحال برقرار ہے، خوف و ہراس کے باعث لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ سڑکوں سے ٹریفک بھی غائب ہے۔ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے گلگت اور اردگرد علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگ اپنے گھروں کو نہیں جاسکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے پیر کے دن تک تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ زیادہ وقت اپنے گھروں میں ہی گزاریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کوہستان کے مقام پر پاک فوج کی وردی میں ملبوس نامعلوم مسلح افراد نے پنڈی سے آنے والی بس کے مسافروں کو بس سے شناخت کے بعد اتار کر فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا، جس پر ملک بھر میں شدید غم و غصہ کی فضاء قائم ہے اور ملک بھر میں شیعہ تنظیموں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن و دیگر کی جانب سے احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 142576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش