0
Friday 9 Mar 2012 19:27

ایڈ ٹو سول پاور قانون پر نظرثانی کی جارہی ہے، گورنر خیبر پختونخوا

ایڈ ٹو سول پاور قانون پر نظرثانی کی جارہی ہے، گورنر خیبر پختونخوا
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ ایڈ ٹو سول پاور قانون پر نظرثانی کی جارہی ہے تاکہ اس کے بارے میں بعض لوگوں کے تحفظات کو دور کیا جاسکے، مہمند ایجنسی کے دورے کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران گورنر نے کہا کہ فاٹا سیکرٹریٹ میں ایک الگ شعبہ بھی قائم کیا جار ہا ہے جہاں سے لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں گی، فاٹا میں سیاسی جماعتوں کو کام کرنے کی مکمل آزادی ہے تاہم انہیں ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنی چاہئیے اور پرامن طریقے سے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہئیے، انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ فاٹا میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائیگا، گورنر نے مہمند ایجنسی کے صدر مقام غلنئی کے دورہ کے موقع پر مختلف تقریبات میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 144214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش