0
Friday 6 Apr 2012 02:14

دفاع پاکستان کونسل آج ملک بھر میں امریکا کے خلاف احتجاج کرے گی

دفاع پاکستان کونسل آج ملک بھر میں امریکا کے خلاف احتجاج کرے گی
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل میں شامل دینی، سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے آج ملک بھر میں امریکا کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے رہنما امیرحمزہ کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے حافظ سعید اور عبدالرحمان مکی کے سر کی قیمت لگا کر پاکستان کے اندرونی معاملات اور عدالتوں کی توہین کی ہے۔ فرید پراچہ، پیر سیف اللہ خالد اور حافظ ابتسام الہی ظہیر کا کہنا تھا کہ وہ امریکی حکومت کے فیصلے کے خلاف عالمی اور ملکی عدالتوں سے رجوع کرنے کے لئے مشاورت کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی صورت نیٹو سپلائی بحال نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 150767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش