0
Tuesday 17 Apr 2012 11:05

آسٹريلوی وزیراعظم کا ايک سال قبل ہی افغانستان سے فوجيں نکالنے کا اعلان

آسٹريلوی وزیراعظم کا ايک سال قبل ہی افغانستان سے فوجيں نکالنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ آسٹريليا افغانستان سے اپنی فوج کا انخلا رواں سال شروع کرے گا اور يہ عمل 2013ء کے وسط تک مکمل ہو جائے گا۔ آسٹريلوي وزيراعظم جوليا گيلارڈ نے پريس کانفرنس ميں اعلان کيا، کہ افغانستان سے فوجوں کا انخلاء 2013ء ميں مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ذمہ داري سنبھالنے کے ليے تيار ہے۔ آسٹريلوي وزيراعظم اس سال مئي ميں شکاگو ميں ہونيوالي نيٹو کانفرنس ميں اپني افواج کے انخلا کا ٹائم ٹيبل ديں گی، اس سے پہلے آسٹريليا نے 2014ء ميں اپني فوج کو افغانستان سے نکالنے کا ٹائم فريم ديا تھا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق آسٹریلیا نے افغانستان سے اپنی فوجیں پہلے سے طے شدہ پلان سے ایک سال قبل واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا رواں سال سے اپنی فوجیں افغانستان سے واپس بلانا شروع کر دے گا اور فوجوں کا انخلاء دو ہزار تیرہ کے وسط تک مکمل کر لیا جائے گا۔ فوجوں کی واپسی پہلے سے طے شدہ ٹائم ٹیبل سے ایک سال قبل ہو گی۔ آسٹریلیا کی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ مئی میں شکاگو میں ہونے والے نیٹو کے اجلاس میں فوجوں کی واپسی کا تبدیل شدہ پلان پیش کریں گی۔ آسٹریلیوی وزیر اعظم نے دو ہزار تیرہ کو افغانستان کے لئے انتہائی اہم سال قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 154011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش