0
Thursday 26 Apr 2012 21:52

دشمن چاہتا ہے کہ ہم آپس میں اُلجھتے رہیں لیکن اب یہ ممکن نہیں، علامہ امین شہیدی

دشمن چاہتا ہے کہ ہم آپس میں اُلجھتے رہیں لیکن اب یہ ممکن نہیں، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ دشمن ہماری کامیابی کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور مختلف طریقوں سے ہماری صفوں میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے، دشمن چاہتا ہے کہ ہم آپس میں اُلجھتے رہیں لیکن اب یہ ممکن نہیں، کیونکہ اب پاکستان کا شیعہ جاگ گیا ہے اور میدان میں آگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کے اجلاس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا، اُنہوں نے مزید کہا کہ ملتان سرزمین اولیاء ہے اور یہاں کی مٹی زرخیز ہے، ملتان عزاداری کے حوالے سے پاکستان میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔
 
اُنہوں نے کہا کہ ہم پُراُمید ہیں کہ انشاءاللہ کراچی اور جھنگ میں کامیاب کانفرنسز کے انعقاد کے بعد ملتان میں ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس بھی مثالی ہو گی۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ دشمن ہمیں مختلف طبقات میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، موجودہ دور میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، ہم ہر ایک کو وحدت کی دعوت دیتے ہیں، اس حوالے سے میں اور باقی قائدین جلد ملتان کا دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 156513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش