0
Thursday 3 May 2012 09:04

کوہستان، راولپنڈی سے گلگت جانے والی بس کو حادثہ، 15 افراد جاں بحق، 21 زخمی

کوہستان، راولپنڈی سے گلگت جانے والی بس کو حادثہ، 15 افراد جاں بحق، 21 زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوہستان ميں مسافر بس کھائی ميں جاگری، حادثے ميں تيرہ افراد جاں بحق اور بائيس زخمی ہو گئے۔ پوليس کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے گلگت جا رہی تھی کہ کوہستان کے علاقے کميلہ کے قريب موڑ کاٹتے ہوئے کھائی ميں جاگری۔ حادثے کے نتيجے ميں تيرہ افراد موقع پر جاں بحق اور بائيس زخمی ہو گئے۔ پوليس اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائياں شروع کيں، تاہم سامان نہ ہونے اور اندھيرا ہونے کے باعث امدادی کاموں ميں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ زخمی ہونے والے اکيس افراد کو مقامی بنيادی مرکز صحت لے جايا گيا، جہاں سے چھ زخميوں کو تشويشناک حالت ميں ايبٹ آباد منتقل کر ديا گيا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق کوہستان کوز کمیلہ کے مقام پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجہ میں پندرہ مسافر جاں بحق اور 21 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق بس راولپنڈی سے گلگت جا رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔ امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 158564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش