0
Wednesday 7 Mar 2012 14:41

سانحہ کوہستان گلگت بلتستان کے لئے بہت بڑا المیہ ہے، پیر کرم علی شاہ

سانحہ کوہستان گلگت بلتستان کے لئے بہت بڑا المیہ ہے، پیر کرم علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان پیر سید کرم علی شاہ نے مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت میں قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان علامہ سید راحت حسین الحسینی سے ملاقات کی اور سانحہ کوہستان میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال و ثواب کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کوہستان کا کوئی بھی نعم البدل ممکن نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ سانحہ کوہستان میں جاں بحق ہونے والے افراد کے غم میں گلگت بلتستان کا ہر فرد برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے اس المناک واقعے پر سید راحت حسین الحسینی سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سفاک قاتلوں نے درندگی کی انتہا کردی ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا اس واقعے میں ملوث اصل محرکات کو سامنے لانے اور دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کے لئے گورنر کے پاس جتنے بھی وسائل ہیں سب بروئے کار لائے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں رحمان ملک گلگت آئینگے اور سانحہ کوہستان کے بارے میں اب تک ہونے والی تمام پیش رفت سے آ گاہ کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 143695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش