0
Wednesday 16 May 2012 00:58

امریکہ اور اسرائیل کی نابودی کا وقت زیادہ دور نہیں، علامہ رمضان توقیر

امریکہ اور اسرائیل کی نابودی کا وقت زیادہ دور نہیں، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں جنم لینے والی اسلامی بیداری اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی نابودی کا وقت زیادہ دور نہیں، استعماری قوتوں کی شکست اور مظلوموں کی فتح یقینی ہو چکی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے روز کی مناسبت سے اسلام ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست کا وجود کل بھی ناجائز تھا اور آج بھی ناجائز ہے، آج بڑھتی ہوئی اسلامی بیداری نے سیکولر ممالک کو بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے، نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اقوام عالم بلخصوص بعض اسلامی ممالک کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔

علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ اسرائیل کی سرپرستی کرنے والا امریکہ عراق اور اب افغانستان میں شکست کھانے کے بعد اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے، آج امریکہ میں لوگ غربت اور بے روزگاری کے باعث سڑکوں پر ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سپر پاور ہونے کا دعویٰ کرنے والا یہ ملک اندر سے کھوکھلا ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر تمام مسلم ممالک امت مسلمہ کے وسیع تر مفاد میں متحد ہو جائیں تو استعماری قوتوں کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف تمام تر سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے، انہوں نے پاکستان کے راستے نیٹو سپلائی کی بحالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے اس اقدام سے امریکی غلامی واضح ہوتی ہے اور پاکستان کے غیور عوام یہ اقدام کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 162325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش