0
Saturday 26 May 2012 23:31

نیٹو اور افغان فورسز کے قافلوں پر حملے، 3 ہلاک، 15 زخمی

نیٹو اور افغان فورسز کے قافلوں پر حملے، 3 ہلاک، 15 زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے سرحدی علاقہ ویش منڈی میں افغان سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پاک افغان سرحد علاقے ویشن منڈی میں افغان سکیورٹی فورسز کی گاڑی میں سوار شخص نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں دو افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال چمن منتقل کر دیا گیا ہے ،دوسری جانب افغان سکیورٹی فورسز نے دو اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

دریں اثناء افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک اتحادی فوجی ہلاک ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اتحادی فوج کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ تازہ ہلاکت جنوبی افغانستان میں اس وقت ہوئی جب ایک فوجی گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا تاہم واضح رہے کہ جنوبی افغانستان میں زیادہ تر امریکی فوجی تعینات ہیں اور اب تک ہونے والی ہلاکتوں میں اکثریت امریکی فوجیوں کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 165815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش