0
Wednesday 20 Jun 2012 07:00

اتحادی جماعتیں وزیراعظم کیلئے شہاب الدین کے نام پر متفق، قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو طلب

اتحادی جماعتیں وزیراعظم کیلئے شہاب الدین کے نام پر متفق، قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو طلب
اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں نئے وزیراعظم کے لئے مخدوم شہاب الدین کے نام پر اتفاق ہوگیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایوان صدر اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، چوہدری شجاعت حسین، مشاہد حسین سید، حاجی عدیل، افراسیاب خٹک، بابر غوری اور حیدر عباس رضوی نے شرکت کی۔ اجلاس میں سید یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد پیدا صورتحال اور نئے وزیراعظم کے نام پر غور کیا گیا۔احمد مختار، مخدوم شہاب الدین اور خورشید شاہ کے نام زیر غور آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نئے وزیراعظم کے لئے مخدوم شہاب الدین کے نام پر اتفاق کیا گیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قاف لیگ کی قیادت نے احمد مختار کے نام پر تحفظات کا اظہار کیا۔ نئے وزیراعظم کے نام کی حتمی منظوری پیپلز پارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں دی جائے گی۔ ایوان صدر سے گرین سگنل ملنے کے بعد مخدوم شہاب الدین نے وزارت عظمٰی کے لیے شیروانی تیار کرانے کا آرڈر دیدیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 172750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش