0
Wednesday 20 Jun 2012 07:16

گيلانی کی نااہلی داخلی معاملہ، عدالتی فیصلے سے پاک امریکہ تعلقات پر اثر نہیں پڑیگا، وکٹوریہ نولینڈ

گيلانی کی نااہلی داخلی معاملہ، عدالتی فیصلے سے پاک امریکہ تعلقات پر اثر نہیں پڑیگا، وکٹوریہ نولینڈ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو پاکستان کا داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کی تازہ سیاسی صورتحال ملکی آئین کے مطابق حل ہوگی۔ عدالتی فیصلے سے اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے داخلی مسائل خود حل کرنا ہوں گے۔ پاک امریکا تعلقات کی بہتری کے لیے کام جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 172751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش