0
Wednesday 20 Jun 2012 23:17

امریکہ اور اسرائیل ایرانی ایٹمی پروگرام کی کمپیوٹر وائرس سے جاسوسی کر رہے ہیں، امریکی اخبار کا انکشاف

امریکہ اور اسرائیل ایرانی ایٹمی پروگرام کی کمپیوٹر وائرس سے جاسوسی کر رہے ہیں، امریکی اخبار کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے ایٹمی پروگرام میں خلل ڈالنے کے لیے کمپیوٹر وائرس استعمال کر رہے ہیں۔ اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سی آئی اے، نیشنل سکیورٹی ایجنسی اور اسرائیل کی فوج ایک کمپیوٹر وائرس کے ذریعے ایران کے ایٹمی پروگرام کی جاسوسی کر رہے ہیں، فلیم نامی اس کمپیوٹر وائرس کے ذریعے حاصل ہونے والی معلومات کو ایران کے جوہری پروگرام کو سست کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

اخبار مزید لکھتا ہے کہ اس کے علاوہ سٹکسنیٹ نامی ایک اور کمپیوٹر وائرس کے ذریعے ایران کی یورینیم افزودگی پلانٹ کے کمپیوٹر سسٹم پر حملے بھی کیے جا رہے ہیں۔ امریکی حکام نے ان خبروں پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے تاہم نیشنل سکیورٹی کے کچھ موجودہ اور سابق اہلکاروں نے یہ تسلیم کیا ہے کہ ‘‘فلیم ’’وائرس کی تخلیق میں امریکا نے کردار ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 172954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش