0
Tuesday 26 Jun 2012 21:34

آج تشیع سیاسی دھارے پر موجود جبکہ تکفیری گروہ گندگی کے ڈھیر پر ہیں، علامہ ساجد نقوی

آج تشیع سیاسی دھارے پر موجود جبکہ تکفیری گروہ گندگی کے ڈھیر پر ہیں، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ مدرسہ زینبیہ راولپنڈی میں منعقدہ بیداری ملت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ٹکڑیوں میں ہم سے جدا ہونے والے آج ایک کونے میں کھڑے ہو کر اتحاد و وحدت کی بات کر رہے ہیں۔ ہم نے کسی کو جدا نہیں کیا اور نہ ہی وحدت ہماری کمزوری ہے بلکہ وحدت ہمارا فرض ہے، جسے ادا کر رہے ہیں۔ پریشان وہ لوگ ہیں جنہیں حالات سے آگاہی حاصل نہیں ہے۔ ہم سے بڑھ کر پاکستان کے حالات کا ادراک کسی کو نہیں ہے۔ پاکستان جہاں آئین و قانون کی پاسداری نہیں ہے اس ملک کو کون چلا رہا ہے۔ جی ایچ کیو پر حملہ ہوا، ہم بتاتے ہیں یہ حملہ کیسے ہوا اور کس نے کروایا۔ ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ اس ملک کے ارباب اختیار بے بس ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ اپنی طاقت و قوت سیاسی عمل کے ذریعے پیدا کریں۔

ملی یکجہتی کونسل کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم تشیع پاکستان کے وجود اور عظمت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ عملی جدوجہد کے کٹھن مراحل کا تذکرہ کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ہم پر وہ دن بھی گزرے ہیں، جب رات کو ادارے ہمیں اٹھا کر لیجاتے تھے، بچے صبح فون کرتے تھے کہ بابا کو لے گئے ہیں اور ہمارے پاس ناشتے کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں۔ پاکستانی سیاست میں تشیع کے کردار بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تشیع کا پاکستان کی سیاست میں اہم ترین رول ہے۔ اس رول کو لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ سیاسی حوالے سے ہمیں کئی سعادتیں نصیب ہوئیں اور علماء کرام کو ایوان بالا کی رکنیت دلوائی گئی۔
 
ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ تحریک میں بہترین انتخاب ہیں، چونکہ وہ اس دستور کے تحت منتخب ہوئے ہیں جو قائد شہید عارف حسین الحسینی کا مرتب کردہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوت و طاقت اس دور میں سیاسی عمل سے آتی ہے اور سیاسی قوت ہی مذہبی قوت کی پشتی بان ہوگی۔ انکا کہنا تھا کہ آج تشیع قومی سیاسی دھارے پر موجود ہے، لیکن تکفیری گروہوں کو ہم نے گندگی کے ڈھیر پر پہنچا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تشیع کا ووٹ فیصلہ کن ہوتا ہے، تشیع پاکستان جس کے ساتھ ہوں تاج حکمرانی اس کے سر سجتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 174522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
متعلقہ خبر
ہماری پیشکش