0
Tuesday 26 Jun 2012 21:23

قطر سے برادرانہ تعلقات پر ہر پاکستانی کو فخر ہے، ستارہ ایاز

قطر سے برادرانہ تعلقات پر ہر پاکستانی کو فخر ہے، ستارہ ایاز
اسلام ٹائمز۔ وزیر سماجی بہبود اور ترقی نسواں خیبر پختونخوا ستارہ ایاز نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، افرادی قوت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے کوششیں کرنا ہونگی۔ ہمارے تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، ہم صدیوں پرانے مذہبی اور روایتی رابطوں میں باہم منسلک ہیں اور 2010ء میں سیلاب زدہ پاکستانیوں کی بحالی لئے دوحہ کی طرف سے فراہم کردہ مدد ناقابل فراموش ہے۔ یہ بات انہوں نے قطر چیریٹی کی جانب سے ایک تقریب سے خطاب کرنے ہوئے کہی۔

ستارہ ایاز نے کہا ہے کہ ہم خواتین کو بااختیار بنانے، متاثرین کو چھت، صحت ، تعلیم، فنی امداد، یتیموں کی دیکھ بھال، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ہنگامی امداد کی فراہمی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس موقع پر قطر چیریٹی دوحا کے ڈائریکٹرجاسم عبدالرحمان جاسم اور قطر چیریٹی پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر امین عبدالرحمان نے کہا کہ 1980ء میں قائم کیا گیا یہ ادارہ خلیج میں سب سے بڑی غیر سرکاری تنظیم ہے جو پچیس ممالک میں انسانیت کی خدمت کا کام کر رہی ہے۔ ہم دو دہائیوں سے پاکستانی بھائیوں کی فلاح کے لئے کوشاں ہیں اور اب اس برادر ملک کی امداد میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سوات، دیر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ اور ٹنڈو محمد خان کے غریب اور تباہی کا شکار اضلاع ہماری توجہ کا مرکز ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں بھی خدمات کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تئیس ماہ میں تقریبا ایک لاکھ متاثرہ افراد کی بحالی کر چکے ہیں اور ہم پاکستانی بھائیوں کی مدد کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے۔ انیوں نے کہا کہ پاکستانی بھائی قطر کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ناقابل فراموش کردار ادا کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 174554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش