0
Monday 2 Jul 2012 18:52

ايران کیخلاف پابندياں بلاجواز اور ناقابل قبول ہيں، چين

ايران کیخلاف پابندياں بلاجواز اور ناقابل قبول ہيں، چين
اسلام ٹائمز۔ چين نے يورپي يونين کي جانب سے ايران کے خلاف عائد متفقہ پابنديوں کي ايک بار پھر مخالفت کرتے ہوئے اپنے موقف کو دوہرايا ہے کہ کسي بھي ملک کيخلاف اس طرح کي پابندياں ناقابل قبول ہيں اور ان کا کوئي جواز نہيں بنتا۔ چيني اخبار کي رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے ميڈيا کو بريفنگ ديتے ہوئے کہا کہ چين اپني ضروريات کے مطابق ايران سے خام تيل کي درآمدات جاري رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ چين نے ايران کيخلاف عائد ان پابنديوں کي مخالفت اپنے ملکي قوانين کے تحت کي ہے اور ہمارا موقف دو ٹوک ہے کہ کسي تيسرے ملک کے حوالے سے پابندياں بلاجواز ہيں۔
خبر کا کوڈ : 176105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش