0
Tuesday 10 Jul 2012 01:15

ایفیڈرین کیس، مخدوم شہاب الدین سمیت 3 ملزموں کی ضمانت میں توسیع

ایفیڈرین کیس، مخدوم شہاب الدین سمیت 3 ملزموں کی ضمانت میں توسیع
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں ہائی کورٹ بینچ نے ایفیڈرین کیمیکل کوٹہ کیس میں وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین سمیت 3 ملزموں کی عبوری ضمانت میں ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے، مخدوم شہاب الدین، سابق ڈی جی صحت ڈاکٹر رشید جمعہ اور ادویہ ساز کمپنی کے رضوان احمد کی عبوری ضمانت کیس کی سماعت ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ میں ہوئی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ ایک ملزم عبدالستار سورانی کو وعدہ معاف گواہ نہ بننے پر جیل بھجوایا گیا ہے، اس کا ایفیڈرین کیس میں کوئی کردار نہیں ہے، اے این ایف کے وکیل نے کہا کہ عبدالستار کے مکان کا کرایہ ایک ملزم عنصر فاروق کی طرف سے چیک دے کر ادا کیا جاتا رہا، بعد میں عدالت نے مخدوم شہاب الدین، ڈاکٹر رشید جمعہ اور رضوان احمد کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی۔
خبر کا کوڈ : 177854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش