0
Thursday 12 Jul 2012 03:00

علی موسی گیلانی، مخدوم شہاب الدین اور خوشنود لاشاری کے دبائو پر ایفیڈرین کوٹا دیا گیا، رشید جمعہ

علی موسی گیلانی، مخدوم شہاب الدین اور خوشنود لاشاری کے دبائو پر ایفیڈرین کوٹا دیا گیا، رشید جمعہ
اسلام ٹائمز۔ ایفیڈرین کیس میں سابق ڈائریکٹر ہیلتھ رشید جمعہ کا اینٹی نارکوٹکس فورس کو دیا گیا بیان حلفی منظر عام پر آگیا، بیان میں کہا گیا ہے کہ علی موسی گیلانی، مخدوم شہاب الدین اور خوشنود لاشاری کے دبائو پر ایفیڈرین کوٹا دیا گیا، رشید جمعہ کے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ مخدوم شہاب الدین کے کہنے پر اسلام آباد کی ایک کمپنی کو 2500 کلو گرام کا کوٹا دیا گیا جبکہ علی موسی گیلانی اور خوشنود لاشاری کے اثر و رسوخ پر ملتان کی کمپنی کو 6 ہزار کلو گرام کا کوٹا دیا۔ 4 صفحات کے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ 2 فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو غیر قانونی طور پر ایفیڈرین کا کوٹا دیا گیا، بیان میں کہا گیا ہے کہ توقیر علی خان نے علی موسی گیلانی سے فون پر بات کرائی۔
 
علی موسی گیلانی نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے صاحبزادے ہیں اور ریفرنس کیلئے اپنی نانی کے آپریشن کا ذکر کیا، یہ آپریشن میں نے اس وقت کیا تھا جب موسی گیلانی چھوٹے تھے اس پر مجھے یقین ہو گیا کہ فون پر بات کرنے والا شخص موسی گیلانی ہے۔ توقیر علی خان کو علی موسی گیلانی اور سابق سیکریٹری ہیلتھ خوشنوداختر لاشاری کی پشت پناہی سے ایک خاص حیثیت حاصل تھی، رشید جمعہ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ خوشنود لاشاری سے جب بات ہوتی تو وہ مجھے کنٹریکٹ پر ہونے کا احساس دلاتے، علی موسی گیلانی اور خوشنود لاشاری نے جان بوجھ کر میری توسیع کا کیس وزیراعظم تک نہ جانے دیا۔
خبر کا کوڈ : 178404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش