0
Wednesday 18 Jul 2012 23:52

شام کے وزیر دفاع اور وزیر داخلہ سمیت متعدد اعلٰی حکام دہشتگردانہ حملے میں جان بحق

شام کے وزیر دفاع اور وزیر داخلہ سمیت متعدد اعلٰی حکام دہشتگردانہ حملے میں جان بحق
اسلام ٹائمز۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں اعلٰی فوجی اور انٹیلی جنس حکام کے اجلاس کے موقع پر ہونیوالے دہشتگردانہ حملے میں شام کے وزیر دفاع اور وزیر داخلہ سمیت متعدد اعلٰی فوجی حکام جان بحق و زخمی ہوگئے۔ دمشق سے جرمن خبررساں ایجنسی کے مطابق آج بدھ کو دمشق میں شام کی قومی سلامتی کے ادارے کی مرکزی عمارت پر حملے میں اس ملک کے وزیر دفاع "داود راجحہ"، ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف "العماد آصف شوکت "(بشار اسد کے بہنوئی) اور امن عامہ کے امور کے سربراہ"ہشام اختیار" موقع پر جان بحق اور متعدد فوجی اور انٹیلی جنس اعلٰی حکام زخمی ہوگئے، جن میں وزیر داخلہ "محمد ابراہیم الشعار" اور ایوان صدر کے ہنگامی امور کے سربراہ "عماد حسن ترکمانی" زخموں کی تاب نہ لا کر بعد میں جان بحق ہوگئے۔ شام کی فوج کے نائب کمانڈر، نائب وزیراعظم اور کئی اعلٰی عہدیدار بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ حالیہ چند دنوں میں دمشق میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگرد گروہوں کے مابین جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 180280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش