0
Friday 20 Jul 2012 01:15

برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر مسلم ممالک اور او آئی سی کی خاموشی افسوسناک ہے، جمعیت المجاہدین

برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر مسلم ممالک اور او آئی سی کی خاموشی افسوسناک ہے، جمعیت المجاہدین
اسلام ٹائمز۔ جمعیت المجاہدین نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر مسلم ممالک اور ”او آئی سی“ کی خاموشی کو قابل مذمت اور افسوسناک قرار دیا ہے، جمعیت المجاہدین کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے اندر 28 ہزار برمی مسلمانوں کے بے دریغ قتل پر خاموشی کا مطلب برما کی سفاک فوجی ڈکٹیٹر شپ کی سفاکی پر اس کی تائید کرنا ہے جو مردہ ضمیری کی انتہاء ہے، ترجمان کے مطابق مسلم ممالک بالخصوص اور ”او آئی سی“ کا دل دہلانے والے، آسمان لرزانے والے اور زمین کو شق کر دینے والے اس بیہمانہ قتل عام پر خاموش رہنا ثابت کر رہا ہے کہ عالمی سطح پر مسلمانوں کے اندر جذبہ اخوت اسلامی کا جنازہ نکل چکا ہے، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر خاموشی سے یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ پوری دنیا میں جہاں کہیں مسلمانوں کا قتل ہورہا ہے یہ ادارے اس خون ریزی میں براہ راست ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 180484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش