0
Sunday 22 Jul 2012 04:31

جمہوریت انتہائی نازک موڑ پر کھڑی ہے، جعفر اقبال گجر

جمہوریت انتہائی نازک موڑ پر کھڑی ہے، جعفر اقبال گجر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر نائب صدر اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ جمہوریت پاکستان میں انتہائی نازک موڑ پر کھڑی ہے، رمضان المبارک کا مہینہ اس تناظر میں انتہائی اہم ہے، اگر صدر زرداری اور وزیر اعظم پرویز اشرف نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو ملک میں جمہوریت کی بساط لپیٹی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحیم یار خان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے ایک غیر ملکی سروے کا حوالہ دیا اور کہا کہ پچھلے سال گیارہ فیصد پاکستانی جمہوریت کے مخالف تھے لیکن اس سال صورتحال یہ ہے کہ 60 فیصد پاکستانی جمہوریت کیخلاف ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ جب مارشل لا لگ جاتا ہے تو پھر کہا جاتا ہے کہ بد سے بدتر جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہوتی ہے لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بد سے بدتر جمہوریت، جمہوریت ہوتی ہی نہیں وہ سیاسی آمریت ہوتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ناراض سیاسی قوتوں کو قومی دھارے میں لانے کا جو مشن شروع کیا ہے اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، اکبر بگٹی سے ممتاز بھٹو اور جی ایم سید تک کے گھرانے نواز شریف کے قافلے کا حصہ بن گئے ہیں، چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ہم جمہوریت کیلئے اپنی جان دے سکتے ہیں لیکن ہم کہتے ہیں کہ جمہوریت کو آپ کی جان کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے سوئس حکومت کو ایک خط لکھنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 180980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش