0
Tuesday 7 Aug 2012 07:05

سید منور حسن کی پیرپگارا سے ملاقات، ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

سید منور حسن کی پیرپگارا سے ملاقات، ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے پیر پگارا صبغت اللہ شاہ راشدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع ان کے ہمراہ جماعت اسلامی سندھ کے امیر اسد اللہ بھٹو، کراچی کے امیر محمد حسین محنتی، سیکریٹری نسیم صدیقی، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر بھی موجود تھے۔ سید منور حسن نے پیر پگارا کی ہمشیرہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تعزیت بھی کیا۔ اس موقع پر پیر پگارا نے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر پروفیسر غفور احمد کی خیریت بھی دریافت کی۔
خبر کا کوڈ : 185514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش