0
Saturday 8 Sep 2012 16:15

لاہور سے کراچی جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع

لاہور سے کراچی جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع
اسلام ٹائمز۔ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع ملنے پر مسافروں کو جہاز سے اتار کر تلاشی لی گئی۔ بم ڈسپوزل کی کلیرنس کے بعد جہاز کی دوبارہ روانگی میں کئی گھنٹوں کی تاخیر سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے کراچی کے لئے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز 303 صبح 11 بجے روانگی کے لئے تیار تھی اور اس میں مسافر سوار ہو رہے تھے کہ انتظامیہ کو کراچی سکیورٹی کی جانب سے پرواز میں بم رکھے جانے کی اطلاع موصول ہوئی۔

لاہور انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جہاز میں سوار مسافروں کو اتارنے کے بعد بم ڈسپوزل سکوڈ کو طلب کر لیا۔ جہاز کو تلاشی کیلئے دور لے جایا گیا جہاز کی مکمل تلاشی اور کلیئرنس کے مکمل ہونے میں کئی گھنٹے لگ گئے جس کے باعث مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مسافروں نے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں میں یہ روز کا معمول بنتا جا رہا ہے اور پی آئی اے انتظامیہ مسافروں سے تعاون بھی نہیں کرتی۔
خبر کا کوڈ : 193709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش